آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 18 فروری 2020 00:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال اور جاری افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نمائندہ برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں