وزیراعظم کی راولپنڈی کینٹ اسپتال میں آمد کے وقت دلچسپ صورتحال

وزیراعظم ماسک اور دستانے پہنے بغیر افتتاح کرنے پہنچے،گاڑی سے اترتے ہی سلام کے لیے ہاتھ ملاتے ملاتے رہ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 اپریل 2020 15:58

وزیراعظم کی راولپنڈی کینٹ اسپتال میں آمد کے وقت دلچسپ صورتحال
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-01اپریل2020ء) وزیراعظم کی راولپنڈی کینٹ اسپتال میں آمد کے وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ وزیراعظم ماسک اور دستانے پہنے بغیر افتتاح کرنے پہنچے،گاڑی سے اترتے ہی سلام کے لیے ہاتھ ملاتے ملاتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کیا۔۔ وزیراعظم نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ اسپتال کا افتتاح کرنے پہنچے تو انہوں نے ماسک اور دستانے نہیں پہنے ہوئے تھے۔وزیراعظم نے گاڑی سے اترتے ہی سلام کے لیے آگے ہاتھ بڑھایا لیکن اچانک انہیں احساس ہوا کہ کورونا وائرس کے باعث ہاتھ ملانا منع ہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا اور کہا کہ ہاتھ تو ملانا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود تمام افراد ہنس پڑے۔

وزیراعظم کے علاوہ وفاقی وزیر شیخ رشید اور کچھ اہم شخصیات نے بھی ماسک یا دستانے نہیں پہنے ہوئے تھے۔تقریب کے دوران سماجی دوری کا بھی خیال نہ رکھا گیا اور مختلف موقعوں پر سب اکٹھے کھڑے ہوئے نظر آئے۔
۔یا د رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں۔جس کے بعد ہرگزرتے دن کے بعد اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابھی تک پاکستا ن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 26 افراد اس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے تا کہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں