راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 04افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

ہفتہ 14 جون 2025 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، جاتلی اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائزاسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں