وارث خان پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

ہفتہ 14 جون 2025 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)وارث خان پولیس کی ایک کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار کیے جا چکے ہیں، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں