آر پی او راولپنڈی کا تھانہ کینٹ کا دورہ، انصاف کی فراہمی پر زور

شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہی: بابر سرفراز الپا

ہفتہ 14 جون 2025 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے تھانہ کینٹ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کی عمارت، حوالات، ریکارڈ اور میثاق سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آر پی او نے ہدایت کی کہ ہر شہری کو تھانے میں تحفظ کا احساس دیا جائے اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے، حقائق کی روشنی میں بروقت چالان عدالتوں میں بھیجے جائیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں