سی پی او راولپنڈی کا افسران کی کارکردگی پر اظہار تحسین

زیادتی معہ قتل کے کیس میں سزا دلوانے پر تفتیشی افسر کو انعام

ہفتہ 14 جون 2025 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین کارکردگی پر تفتیشی افسر انسپکٹر تنویر اشرف کو زیادتی معہ قتل کے مقدمے میں ملزمان کو سزا دلوانے پر تعریفی لیٹر اور نقد انعام سے نوازا۔

(جاری ہے)

ریٹائر ہونے والے انسپکٹر تہذیب الحسنین سے بھی ملاقات کر کے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سنگین مقدمات میں سزایابی کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی صدر کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں