کلرسیداں ،بھورہ نوروز کا نوجوان سعودی عرب کے شہر طائف میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

جمعہ 19 اگست 2022 20:34

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) بھورہ نوروز کا نوجوان سعودی عرب کے شہر طائف میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔محلہ آڑہ موضع بھورہ نوروز کا 29 سالہ نوجوان سعودی عرب کے شہر طائف میں ٹریفک حا دثہ میں جان بحق ہو گیا۔نوجوان کی اچانک موت کی خبر گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

ڈھوک آڑہ موضع بھورہ نوروز کا رہائشی نوجوان راجہ حماد علی ولد راجہ علی اصغر جو کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں ٹریلہ ڈرائیور تھا ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوا اور نو دن موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔ مذکورہ نوجوان غیر شادی شدہ تھا اورچھ ماہ قبل ہی بسلسلہ روز گار سعودی عرب گیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں