حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ماہرین

منگل 14 نومبر 2017 17:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ان بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ پورا ہو جائی گا، فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔سابق ایگزیکیٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد نے کہاکہ حالیہ بارشیں بروقت ہیں، کیونکہ گندم کی فصل کو پانی کی اشد ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

انہونے کہاکہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے بعد یہ پہلی بارشں ہے جس سے بارانی علاقوں کی گندم پر بہت ہی اچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ جن علاقوں میں نہری پانی کی سالانہ بندش تھی وہاں کے زمینداروں کو ٹیوب ویل چلا کر گندم کی فصل کو سیراب کرنا پڑتا تھا ان کے لئے بھی یہ بارشیں خوش کن ہیں کہ ایک تو وہ ٹیوب ویل نہیں چلائیں گے کیونکہ ٹیوب ویل چلانے سے فی ایکڑ کافی خرچہ ہو گا،دوسرا بارش کے پانی سے فصل پر بہت اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بارشیں ہر لحاظ سے فائدہ مند ہیں ۔ موجودہ بارشیں بارانی علاقوں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوں گی کیونکہ ان کا انحصار صرف اور صرف بارشوں پر ہی ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں