تحریک انصاف کی حکومت کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے لڑائیوں سے ہی فرصت نہیں ،ملک منصورافسر

حکومت ہوش کے ناخن لے اورملک کی بگڑتی امن و امان کی صورتحال ،مہنگائی ودیگر معاملات کو بہتر بنائے ،رہنما مسلم لیگ ن

جمعہ 16 نومبر 2018 17:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے لڑائیوں سے ہی فرصت نہیں ہے ملک کے حالات روزبروز خراب ہوتے جارہے ہیں،لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال یہ ہے کہ ایک ذمہ دار پولیس افسرکو افغانستان سے لوگ پاکستان آکر اسلام آباد سے اٹھاکرواپس افغانستان لے جاتے ہیں اورکسی کو کانوں کان خبرنہیں ہوتی حکومت مکمل طور پر ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اورملک کی بگڑتی امن و امان کی صورتحال ،مہنگائی ودیگر معاملات کو بہتر بنائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خانہ چوک وارڈ7میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں لیگی حکومت نے پاک فوج اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کیا ملک میں امن و امان کی فضا کو بہتر بنایا عوام کو کراچی شہر کی روشنیاں پھر سے لوٹائیں مگرآج ایک بار پھر ہم پیچھے کی طرف جارہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں