حنیف عباسی کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے،چوہدری بلال لالی

جمعہ 19 اپریل 2019 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے آئی ٹی سیکریٹری چوہدری بلال لالی نے یوتھ ونگ راولپنڈی ضلع کے صدر سعد حبیب عباسی، شاہد رفیق،عبید عباسی،ظفر عباسی، شہزاد ستی اور دیگررہنمائوںکے ہمراہ گزشتہ روزمحمد حنیف عباسی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کر کے رہائی پر مبارکباددی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیااس موقع پرچوہدری بلال لالی نے کہا کہ محمد حنیف عباسی کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے، انہیںایسے جھوٹے کیس میں سزا دی گئی جوکہ انہوں نے کیا ہی نہیںاور محمد حنیف عباسی نے ثابت قدمی سے یہ جیل بھی قبول کی انہوں نے کہا کہ اگر راولپنڈی میں کسی سیاسی شخص نے کام کیا ہے تو محمد حنیف عباسی ہیں انہیں تو شہنشاہ تعمیرات کا لقب دینا چاہے انشا اللہ جلد ہی ملک میںپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور غریب عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں