ماڈل کورٹس میں دومجرموں کو سزائے موت اور 9 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:29

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) کریمنل اینڈ ٹرائل ماڈل کورٹس کی ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی465 ماڈل کورٹس نے منگل کے روز1021 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 182 ماڈل کورٹس نی184مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں قتل کی52 اور منشیات کی132مقدمات شامل ہیں۔

تمام عدالتوں نے کل 932 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب میں قتل کی20 اور منشیات کی77، سندھ میں قتل کی17 اور منشیات کی25، خیبر پختونخوا میں قتل کی13اور منشیات کی29 جبکہ بلوچستان میںقتل کی02 اور منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔تمام عدالتوں نے دو مجرموں کو سزائے موت اور09کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر32مجرمان کو کل49سال 16دن قید اور22483910 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر410ویوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی427مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی1144 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر173مجرمان کو135سال،22ماہ اور30دن قید اور14936868روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں