تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر کی اسرائیل فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 14 نومبر 2019 21:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر عبداللہ گل نے اسرائیل فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج نے فلسطینی سلامی جہاد تنظیم کے ابو سربراہ ابو العطا کو بچوں سمیت شہید کر دیا تھا ۔ اس کے بعد غزہ پر اسرائیلی فوج نے راکٹوں اور فضائی حملوں کا پہ در پہ سلسلہ جاریرکھاجس کی وجہ سے 32فلسطینی شہید ہو گئے اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ملکوں کے لئے باعث شرم بات ہے کہ سرکاری سطع پر بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت بھی نہیں کرتے۔ایک طرف تو اسرائیل نے فلسطین کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس وجہ سے فلسطینی اپنے کام کے لئے اپنی حدود سے باہر نہیں جا سکتے اور بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

آئے دن اسرائیل فلسطینیوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے تو اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں ۔

پوری مسلم امہ کو اس ظلم کی مذمت کرنی چاہیے۔اب تو اقوامِ متحدہ کافرمتحدہ بن چکی ہے وہ ماضی کی طرح فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی نہ ہی اس نے اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس وحشیانہ ظلم کے خلاف او آئی سی کو فوری اجلاس بلا کر کوئی لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ مزید اسرائیل کے ظلم کو روکا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں