راولپنڈی :وکیل سمیت2افراد کے قتل میں گرفتار اشتہاری بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے رکن نکلے

پولیس کوملزمان کے حوالے سے کرایہ کے قاتل ہونے کے شواہد بھی ملے،2014میں سینئر قانون دان سردار امیر ایڈووکیٹ سمیت2افراد کو قتل ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار تھے

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) تھانہ سول لائن کے علاقے میںوکیل سمیت2افراد کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار دونوں اشتہاری بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے رکن نکلے پولیس کوملزمان کے حوالے سے کرایہ کے قاتل ہونے کے شواہد بھی ملے ہیںایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے باہر2014میںفائرنگ کر کے سینئر قانون دان سردار امیر ایڈووکیٹ سمیت2افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میںجو 2خطرناک اشتہاری ملزمان طفیل اور رزاق گرفتار کئے انہیں مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا عدالت نی4روز جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیاایس پی پوٹھوہار سید علی نیکے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان طفیل اور رزاق کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے ہے ملزم طفیل صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے تھانہ لکھی غلام شاہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے جبکہ ملزم رزاق ضلع اٹک کے ایک سنگین مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ملزم طفیل کا بیٹا عمر فاروق بھی اسی مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ملزمان ضلع راولپنڈی اور اٹک کے علاوہ صوبہ سندھ کے مختلف تھانوں میں قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیںادھر سینئر قانون دان سمیت2افراد کے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر سینئر وکلا کے وفد نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزاد میر کی قیادت میں سی پی او آفس میں سی پی او فیصل رانا سے ملاقات کی ا س موقع پر ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت ،ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ بھی موجود تھیںوکلا نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے سی پی او فیصل رانا خطرناک ترین ملزمان سے بھی قانون کے دائرے میں ٹکرانا جانتے ہیں وکلاکے وفد نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیااورپھولوں کے گلدستے دئیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں