شہریوں کو مختلف محکموں سے جائز شکایات و مسائل کے حل اور ان کی داد رسی و انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ یا دباؤ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 جنوری 2021 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے کہا ہے کہ شہریوں کو مختلف محکموں سے جائز شکایات و مسائل کے حل اور ان کی داد رسی و انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ یا دباؤ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم شکایات سیل کی کارکردگی،حل شدہ و زیر التوا کیسزسے متعلق اعدادو شمار اور دیگر ورکنگ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین ضلع راولپنڈی شکایات سیل چوہدری محمد زبیر، وائس چیئرمین ہاشم خان، کو آرڈینیر رضوان غوری اور ترجمان سمیع لودھی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تحصیلوں کے عوامی مسائل اور شکایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دی اور مستقبل میں دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ہونے والے فلاحی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو زیر التوا کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور پوری دیانتداری کے ساتھ میرٹ و قانون کو ملحوظ خاطر رکھا جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں