پنجاب حکومت کا تمام مالی و مادی اختیارات اور اثاثے منتخب بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا حکم

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیاگیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:19

ٖراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پنجاب حکومت نے تمام مالی اور مادی اختیارات اور اثاثے منتخب بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنوں کے کمشنروں اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو جاری مراسلہ میں کہا گیاہے سپریم کورٹ کیرواں سال25مارچ کے مختصر اور جولائی کے تفصیلی فیصلے کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019غیر موثر ہو گیا ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013بحال کر دیا گیا ہے لہٰزا تمام متعلقہ اتھارٹیز کو ہدائیت کی جاتی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر تمام اثاثہ جات اورواجبات بشمول تمام گاڑیاں فوری طور پر متعلقہ میٹروپولیٹن کارپوریشنوں ،میونسپل کارپوریشنوں،میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں کے حوالے کر دیں دریں اثنا پنجاب کے دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کی طرح گزشتہ روزمیٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے مئیر سردار نسیم نے بھی یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینوں کے ہمراہ اپنے دفتر میں باضابطہ طور پر چارج لے لیا ہے اس موقع پر ڈپٹی میئرچوہدری طارق ،یونین کونسل 27سے تحریک انصاف کے چیئر مین الحاج اظہر اقبال ستی کے علاوہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ملک اسحاق ، سجاد ظہیر بھٹی اورراجہ جبران رفاقت سمیت منتخب چیئرمینوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر کارپوریشن میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار نسیم نے کہا کہ 29 ماہ کی جدو جہد میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیاسپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کئے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اجلاس کرنے آئے لیکن ہمیں دفتر میں جگہ نہ ملی تو باہر اجلاس کیاجس کے بعدسپریم کورٹ میںتوہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس نے کہا کیا آپ من و سلوا کا انتظار کر رہے ہیںآپ جاکر اپنا کام کیوں نہیں کر رہے ہیں جو بھی آپ لوگوں کو کام سے روکے اس کے خلاف مقدمہ کروائیں سیکریٹری بلدیات نے سپریم کورٹ کو سمری بھیجنے کا بتایاوزیر اعظم کے کہنے پر بلدیاتی اداروں کو فعال نہ ہونے دیاضلع کونسل اور یونین کونسل بحال ہوچکی ہیں ہمارا فنڈ 60/40 کے تناسب سے ایم این اے اور ایم پی اے کو دے دیا گیاڈینگی پر تمام یونین کونسل میں جائیں گے ڈینگی کے خلاف جنگی جذبہ سے جہاد کریں گے میونسپل کارپوریشن کا عملہ واپس بلانے کا حکم دو ںگاآر ڈبلیو ایم سی سے بجٹ کی تفصیل لوںگاسپریم کورٹ کے فیصلے کی بنا پر بجٹ نہیں بن سکاماضی میں کوئی افسر موجود نہیں تھا کام کے لئے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کا برا منایاآج میٹنگ میں افسران کو کہیں گے کہ کام کریں اگر نہ ہوا تو سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت مقدمہ کرائیں گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں