راولپنڈی میں کار ،موٹرسائیکل چوری اور پتنگ بازی میں ملوث چار ملزمان گرفتار،مسروقہ مال برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 13:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے کار وموٹرسائیکلز چوری اور پتنگ بازی میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی 06موٹرسائیکلز اور درجنوں پتنگیں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے 03رکنی شاکا ڈکیت گینگ گرفتار کر کے چھینی گئی مہران کار، 06موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان میں بلال،ذوہیب اور زاہد شامل ہیں جن کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا، ملزمان سنیچنگ اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دریں اثناءنصیر آباد پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے ملزم جواد کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کرکے گرفتار کرلیا، ملزم سے 65پتنگیں اور 03ڈوریں برآمد ہوئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں