پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا،شیریں مزاری

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے گئے جج کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے جس جج کو لگایا ہے اب کہہ رہی ہے کہ ہمیں اس پر اعتماد نہیں۔سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ یہ تو قانون کا تماشہ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں