م*روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی بھی متحرک

ٰ چوہدری نعیم اعجاز ،ضیا اللہ شاہ کا اے سی کینٹ کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف تندور سینٹر کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

۸راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی جانب سے نان اور روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی بھی متحرک ہوگئے،ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز ،ضیا اللہ شاہ کا اے سی کینٹ کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف تندور سینٹر کا دورہ کیا،حکومت پنجاب کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز اور ضیائ اللہ شاہ نے متعدد تندور شاپس کی چیکنگ کی ،چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ضلع راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس سے غریب عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،آٹے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے کو فائدہ عوام تک پہنچائیں گے،زائد ریٹس پر روٹی فروخت کرنے والے دس تندور سینٹر کے مالکان کو وارننگ ،ایک کو سیل کردیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں