راولپنڈی ،انسداد پولیو مہم جاری

راولپنڈی پولیس کی1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات

پیر 29 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، راولپنڈی پولیس کی1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے گئے، راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 677 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 677 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانوں کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں