عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں نیب کے 4 مزید گواہان کے بیانات قلمبند

:ملزمان کے وکلا نے 1 مزید گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی جس کے بعد عدالت نے مزید کاروائی کے لئے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی

پیر 29 اپریل 2024 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں نیب کے 4 مزید گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ ملزمان کے وکلا نے 1 مزید گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی جس کے بعد عدالت نے مزید کاروائی کے لئے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل عدالت میں پیش کیا گیااس موقع پر ملزمان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، خالد یوسف چوہدری اورعثمان گل پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی بھی عدالت میں موجود تھے اس موقع پر نیب کے 4 گواہان نے شہادت قلمبند کروائی جبکہ ملزمان کے وکلا نے 1 گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی اس طرح اس ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے جبکہ 16 پر جرح بھی مکمل ہو چکی ہے دریں اثنا سابق چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کے لئے مجھے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جارہی تاہم آج مشاورت مکمل ہو جائے شیر افضل مروت کی نامزدگی کی حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مشاورت کے بعد جواب دونگا کیونکہ ابھی کوئی نام فائنل نہیں جلد نام فائنل کرلیں گے اگر چہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت کررہے ہیں ادھر بیرسٹر گوہر خان نے شیر افضل مروت کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سابق چیئرمین سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے انہیں آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف کے سارے کیس معاف ہوئے دوسری جانب سابق چیئرمین کو جعلی کیسوں میں سزائیں دی گئی سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ پولیس کو ہماری پارٹی کے خلاف استعمال کیا گیا ہے سابق چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا واضح پیغام ہے کہ پولیس انکے تابع ہے اسی طرح اسحاق ڈار نواز شریف کا فرنٹ مین ہے اسی لئے اسکو ڈپٹی وزیر اعظم بنایا گیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے بارے کسی لیڈر کو کوئی ہدایات نہیں ہمارے بیک ڈور کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے سابق چیئرمین نے کچھ لوگوں کا نام لیا ہے مذاکرات کیلئے لیکن فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے چیئر مین پی اے سی پر مشاورت جاری ہے شیر افضل مروت کا نام بھی فہرست میں شامل ہے تاہم پی اے سی چیئرمین کا حتمی نام کل تک فائنل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو واپس پارٹی میں لینے کیلئے سابق چیئرمین فیصلہ کرینگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں