راولپنڈی،روات پولیس کی کارروائی ،2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

پیر 29 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتارکرکی10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2رکنی بائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور رفیق شامل ہیں،ملزمان سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے،ملزم رفیق متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں