ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو کا جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو کا جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ترک کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ترک مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،،

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں