راولپنڈی بورڈ کے زیر انتظام پہلےسالانہ2024 ا نٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز کل سے ہو گا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام پہلےسالانہ2024 انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا۔ ترجمان بی آئی ایس آئی کے مطابق امتحانات کے لئے 195امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں، ضلع اٹک میں 29، ضلع چکوال میں 30، ضلع تلہ گنگ میں 12، ضلع جہلم میں 29، ضلع مری میں 08، ضلع راولپنڈی میں 87بنائے گئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے تعاون سے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ، دسٹرکٹ ویجلینس کمیٹیاں، امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے نقل کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ بوٹی مافیا کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے نقل کرنا اور کروانا جرم ہے پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مال پریکٹس1950ء (Amendment Ordinance) اور ”The Prevention of Electronic Crimes Act 2016“ کے تحت سوالیہ پرچہ کی تصویر بنانا شیئر کرنا سنگین جرم ہے اور کسی اُمیدوار کی جگہ امتحان دینا Impersonation/ تلبیس شخصی کے زمرے میں آتا ہے۔ جس کی سزا تین ماہ قید پچاس ہزار روپے جرمانہ ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں