راولپنڈی،مندرہ پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 22:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کوگرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور مراد خان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں