ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفا ظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

پیر 29 اپریل 2024 21:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفا ظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر محکمہ صحت اور ڈیبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے انتظامات راولپنڈی کا حوالے سے بریفنگ بھی لی. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم  کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھُ86 ہزار 877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر ے پلوانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے، مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 245یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچا رج مقرر کیے گئے،3675 موبائل ٹیمیں تشکیل،? 330فکسڈ پوائنٹس جبکہ 163 ٹرا نزٹ پو انٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ ضلع کی رسک یونین کونسلز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔ریفوزل اور نان اٹینڈڈ کیسز کو اسی دن کور کیا جائے۔ ضلع راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مامور پولیو ٹیمیں اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ والدین پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے لیے ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو فری پاکستان کو خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو، ہر شہری کو اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں