ایس ڈی او نے بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کے خلاف استغاثہ ارسال کر دیا

پیر 29 اپریل 2024 21:17

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) آئیسکوسب ڈویژن چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمگیر یراچہ و دیگر پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی علاقے نلہ مسلماناں کی ڈہوک منمور میں چھاپہ مار کر چار صارفین نصیر ولد خواجہ خان،آصف ولد سلطان محمد، رفیق ولد خواجہ خان اورظہور ولد مہربان کو بجلی میٹروں میں سوراخ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا لہذا پولیس ان کے خلاف مقدمات درج کرائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں