انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) بروز اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ بیکن ہاؤس آئی ایٹ اور آئی ایم پی سی سی جبکہ دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی ایف ٹین تھری کے مابین کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، اتوار کے روز پہلے میچ میں بیکن ہاؤس آئی ایٹ اور آئی ایم پی سی سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی ایف ٹین تھری کے مابین کھیلا جائے گا ، دونوں میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ، جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں