انٹرکالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

پیر 25 مارچ 2024 14:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) بروز منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ آئی ایم پی سی سی اور فروبیلز جبکہ دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) اور آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ کے مابین کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پہلے میچ میں آئی ایم پی سی سی اور فروبیلز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) اور آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔ میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں