ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے بیس بال اور سائیکلنگ وفد کی خصوصی ملاقات

پیر 25 مارچ 2024 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے بیس بال اور سائیکلنگ وفد کی خصوصی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان ، جنرل سیکرٹری بیس بال سید فخر علی شاہ ، سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن شہزادہ بٹ و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بیس بال گراؤنڈز کی فراہمی اور آنے والے ٹورنامنٹس زیر بحث رہے، ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ دیگر کھیلوں کو بھی پنجاب بھر میں مقبولیت دلوانے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پلیٹ فارم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پاکستان بیس بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے زیر سایہ تمام کھیل اور خصوصاً کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں