یورپ ایران کے خلاف ہماری پالیسی کی حمایت کرے،امریکہ

نیٹوکے کسی بھی رکن ملک کو کسی بھی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا سب سے پہلے میدان میں آئے گا،امریکی وزیر خارجہ کا فورم سے خطاب

جمعرات 30 نومبر 2017 13:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پالیسی میں واشنگٹن کی حمایت کرے۔ امریکی میڈیاکے مطابق واشنگٹن میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ اب ایران کے جوہری عسکری پروگرام کو روکنے پر نہیں ہے بلکہ وہ ایرانی خطرے کا مکمل بندوبست کرنے پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

ٹلرسن نے یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے بدخواہی کے برتاؤ پر پابندی لگانے کے لیے ساتھ شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نظام، شخصی ، سیاسی اور مذہبی آزادی کے حوالے سے مغربی دنیا کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔دوسری جانب ٹلرسن نے نیٹو اتحاد میں حلیف ہونے کی حیثیت سے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلیف ممالک کے مشترکہ دفاع کو ترجیح دے۔امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ یورپی ممالک کے امن و استحکام کے حوالے سے امریکا اپنے موقف پر قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر نیٹوکے کسی بھی رکن ملک کو کسی بھی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا سب سے پہلے میدان میں آئے گا…۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں