رضا ربانی کا بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا،

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رابطہ سیکرٹری رانا طارق محمود

جمعہ 13 مارچ 2015 19:21

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رابطہ سیکرٹری رانا طارق محمود خاں نے کہا ہے کہسینیٹ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رضا ربانی کی بلا مقابلہ کامیابی سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے اور ایک بار پھر آصف علی زرداری نے یہ ثابت کر دیاہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ حقیقت ہے مخدوم احمد محمود کی قیادت میں یونین کونسل سطح پر پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی شروع کر دی گئی ہے انشاء الله پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں سب سے بڑی عوامی قوت بنا دیاجائیگاپارلیمنٹ کے ایوانوں کے بعد اب سیاست کے میدانوں میں بھی پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا اور ہر طرف سے جئے بھٹو کے نعرے بلند ہونگے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یونین کونسل ڈی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سٹی صدرارشد جاوید‘ ترجمان علی رضا بھٹی‘ سیکرٹری اطلاعات اسرار چوہان‘ سابق کونسلر ملک فقیر محمد‘ مجاہد بشیر‘ منظور احمد‘ محمد یونس وڑائچ‘ میاں زبیرالحسن ‘شیری گوردھن رام چوہان‘ سید اعجاز الحسن نقوی‘ ملک جاوید انور‘ولی محمدمزاری‘سید آصف محمود‘ رانانوید ولی‘ منگل خان انڑ‘ حاصل خان شر‘ رانا منیر احمد ‘ محمد ندیم رانا‘ مرز ا مقصود احمد ‘محمد عبدالله اعوان موجود تھے رانا طارق محمود نے کہاکہ تحصیل صادق آباد میں مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر یونین کونسلوں میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا گیا ہے تمام یونین کونسلوں میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی مشاورت سے تنظیمیں قائم کی جارہی ہیں انشاء الله بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنی بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرینگے مخدوم احمد محمود کے جنوبی پنجاب کے صدر منتخب ہونے سے پیپلزپارٹی کوعوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے انشاء الله صادق آباد شہر کی چھ یونین کونسلوں اور 42حلقوں میں ماہ رواں کے آخر تک پیپلزپارٹی کی تنظیمیں منتخب کر کے انہیں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں