صوبائی وزیر پلاننگ کا ساہیوال چیمبر کادورہ

جمعرات 28 دسمبر 2017 19:51

ساہیوال۔28 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے دفترکادورہ کیا اورصدرچیمبرشیخ ذیشان شہزاد کوسمال انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیوال میں 2کنال کا پلاٹ الاٹ ہونے پرمبارک باددی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹرپنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن لاہو رکو فون پر پلاٹ کے سلسلہ میں کارروائی جلد مکمل کرنے اور چیمبرکوپلاٹ کاقبضہ دینے کی ہدایت کی تاکہ ساہیوال چیمبر بلڈنگ کی تعمیر شروع کرسکے۔

صدرچیمبر ودیگرممبران کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال چیمبرتاجر برادری اور ساہیوال کی بہتری کے لئے اپنااہم کرداراداکررہاہے ۔ انہوں نے تاجربرادری کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے اورانہیں حل کرانے میں بھرپورتعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں