ساہیوال ،کمیسٹ ایسو سی ا یشن کی اپیل پر میڈیکل سٹوروں کی مکمل ہڑتال ،تمام میڈیکل سٹور اور مارکیٹیں بند

پیر 5 مارچ 2018 15:03

ساہیوال ،کمیسٹ ایسو سی ا یشن کی اپیل پر میڈیکل سٹوروں کی مکمل ہڑتال ،تمام میڈیکل سٹور اور مارکیٹیں بند
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) کمیسٹ ایسو سی ایشن ضلع ساہیوال کی اپیل پر آج ضلع بھر میں ادویات کی دوکانیں اور بازار بند رہے کمیسٹوں کی مکمل ہڑ تال کے سبب در جنوں آپریشن ملتوی کر دئے گئے مریضوں کے ورثاء خوار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کمیسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں محمد اشرف اور محمد عمران نے ایک احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈرگ ایکٹ 2017فی الفور واپس لے ور نہ ہڑ تال کے بعد ساہیوال ڈویژن کے کمیسٹ اینڈ ڈرگ ایسو سی ایشن ساہیوال سے لاہور تک لانگ مارچ کر کے اسمبلی کے باہر مظاہرہ کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی ۔ہڑ تال میں ڈسٹری بیوٹرز ،چین فارمیسز اور فارما انڈسٹری بھی بند رہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں