ساہیوال، غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی رجسٹریاں روک دی گئیں

پیر 21 جنوری 2019 21:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے پلاٹ فروخت کرنے والے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ‘ کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے غیر قانونی سکیموںکی رجسٹریاں روک دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو کے حکم پر کارپوریشن ساہیوال کے میئر اسدعلی خاںبلوچ نے چیف آفیسر اور متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر کو ہدایت کی ہے کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف فوری طورپر مقدمات کے اندراج کو یقینی بنائیںجس کے بعد کارپوریشن کے متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر خالدضیاء نے میاں شریف بلاک جھال روڈ‘ خواجہ غریب نواز بلاک 82/6-R‘ سکند رسٹی 82/6-R ‘ گلشن نذیر 82/6-R ‘الکریم بلاک85/6-R‘ مریم سٹی 85/6-R ‘زین بلاک 93/6-Rاور ظہیر سٹی 85/6-Rکے مالکان کے خلاف مذکورہ سکیموں میں پار کس ‘سکولز اور ڈسپنسریز وغیرہ کے پلاٹ نہ رکھنے اور رکھے جانیوالے پلاٹ دھوکہ دہی سے فروخت کرنے کے الزام میںمقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوںکو درخواستیں دے دیں تاہم ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں