حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،تعلیم کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،گورنر پنجاب

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:04

حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،تعلیم کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،گورنر پنجاب
ہڑپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تعلیم کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ وہ یہاں ہڑپہ میوزیم میں ایک ہزار طلباء وطالبات میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے طلباء وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہادر بچے ہیں جو کورونا کامقابلہ کر رہے ہیں ۔

کورونا سے ہماری تعلیم متاثر نہیں ہو گی آن لائن بچوں کو تعلیم دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب ہڑپہ شہر کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرائے گی ۔ انہوںنے ہڑپہ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مزید سہولتیں دینے کا وعدہ کیا ۔بعدازاں وہ قصبہ کمیر کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں