ساہیوال، فائرنگ کے تین واقعات میں دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 20:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) عید اور ٹرو کو فائرنگ کے تین واقعات میں دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے۔ مقدمات درج کر کے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔چک 56بارہ ایل میں بہن کی بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر عید کے روز محمد اعجاز کے گھر میں وسیم بگا ، خالد ، امداد حسین اور شہباز نے فائرنگ کر کے محمد مناف کو شدید زخمی کردیا۔

مناف کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس اوکانوالہ نے چھے ملزموں کے خلاف مقدمہ 324, 148 اور 149ت پ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ چک 24گیارہ ایل میں ٹرو کے روز محمد نعیم عباس بیوپاری کے بھائی فخر عباس اور اس کے دوست وسیم ڈھولی نے اس کے سسرال میںجھگڑا کرنے کی رنجش میں نعیم عباس اور بہن حمیرا بی بی کو پستول سے گولیاں مار کر شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دونوں زخمیوں کو ہسپتال داخؒ کرادیا ہے۔ جہاں بہن حمیرا کی حالت نازک ہے۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ 324 اور 34ت پ درج کر کے ملزم بھائی فخر عباس کو گرفتار کرلیا ہے۔ چک71بارہ ایل میں زمیندار محمد آصف کے موٹر سائیکل سوار بھائی عاشف کو منگو نے دیرینہ رنجش پر گولی ماردی ۔ جسے ہسپتال داخل کرادیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس شاہ کوٹ نے مقدمہ 324ت پ درج کر کے منگو کو گرفتار کرلیا ہے۔

چک 10چودہ ایل میں زمیندار غلام فرید کے بھائی محمود نے درخت کے تنازع پر ٹرو کے روز زمیندار پر فائرنگ کردی۔ باپ کو بچاتے ہوئے اس کی بیٹی صائمہ رانی چوبیس سالہ چچا کی گولی سے شدید زخمی ہوگئی۔ جسے ہسپتال داخل کرادیا ہے جہاں صائمہ رانی کی حالت نازک ہے۔ پولیس کسووال نے مقدمہ درج کر کے چچا محمود کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں