ساہیوال، ڈاکوئوں نے بیوپاریوں پر فائرنگ کر کے چار لاکھ روپے کی نقدی ،موبائل لوٹ لیا

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) نواحی چک 58پانچ ایل کے قریب بیوپاری اللہ داد اور اس کے دوست اللہ یار کو چار ڈاکوئوں نے گولی مار کرچار لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں کی فائرنگ کے دوران بیوپاری اللہ داد اور اللہ یار اوندھے منہ گر کر لیٹ جانے سے محفوظ رہے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں بیوپاری قادر آباد سے مویشی خریدنے چک جا رہے تھے کہ ڈاکوئوں نے اسلحہ سے فائرنگ کر کے لوٹ لیا۔ پولیس یوسف والا نے اللہ داد کی مدعیت میں مقدمہ397, 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں