9اور 10محرم الحرام کوشہر میں جلوسوں کے مختلف روٹس پر رضا کاران اور دیگر متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

اتوار 16 ستمبر 2018 21:30

ساہیوال۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) سول ڈیفنس ساہیوال نے 9اور 10محرم الحرام کوشہر میں جلوسوں کے مختلف روٹس پر رضا کاران اور دیگر متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جبکہ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے سول ڈیفنس انسٹرکشنل سٹاف ‘بم ڈسپوزل نے پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ ملکرپولیس لائن ساہیوال اور چیچہ وطنی کے اہل تشیعہ رضا کاران کو ٹریننگ بھی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور دیگر ادارے اور ایجنسیز نے ملکرشہر کی مختلف جگہوں دربار بابا مست ‘ہائی سکیورٹی جیل اور مرکزی امام بارگاہ چیچہ وطنی پر موک ایکسرسائز کی گئیںاور بم ڈسپوزل سکواڈ نے ٹیکنیکل سویپنگ بھی کی ۔سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس نے مختلف اداروں اور انڈسٹریز جن میں ہائی ٹیک گروپ آف انڈسٹریز اور بنک آف پنجاب شامل ہے کے ورکرز کو فائر فائیٹنگ و سیفٹی کے علاوہ ہنگامی انخلاء کی بھی ٹریننگ دی ہے ۔

ملازمین سے عملی ڈرل کروائی گئی جبکہ ادارہ جات کے ملازمین و انتظامیہ میں کور س کے متعلقہ ٹربیتی لٹریچر بھی تقسیم کئے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ ان ٹریننگز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں