ساہیوال، بجلی چوری کرنے والی5 بجلی چور گرفتار،مقدمہ درج

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 20:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والی5 بجلی چور گرفتار اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 90/9-L میں منصب علی ‘توت والا میں مظہر اقبال‘ عبدالغفاراور موضع بھوتھنہ میں اشرف اور صدی ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے۔

(جاری ہے)

واپڈا ایس ڈی اوز فیصل محمود اور خالد محمود اور ذیشان نے اطلاع ملنے پر چھاپے مارکر بجلی چوروںکو بجلی چور ی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور کنڈیاں بر آمد کر لیں اور ان کے کنکشن بھی کاٹ کر میٹر قبضہ میں لے لئے۔

پولیس نے 39/Aالیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔واپڈا کے زرایع نے بتایا ہے کہ بجلی چور واپڈا کو دس لاکھ روپے سے زائد بجلی چوری کر کے نقصان پہنچا چکے ہیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں