مولانا محمدشفیع قاسمی کی زیر صدارت پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کا اجلاس

جمعرات 15 اگست 2019 18:45

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کا ایک اہم اجلاس جامع امیر معاویہؓ فرید ٹائون میں زیر صدارت پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست مولانا محمدشفیع قاسمی منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدشفیع قاسمی نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل کے ملک بھرسے لاکھوں کارکن علامہ طاہر محمداشرفی کی قیادت میں کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کیلئے محمدبن قاسم ؒ کا کردار اداکرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے تاجدار کی سیرت یہ بتاتی ہے کہ بدرسے لیکر حسنین واوطاس تک کفر سے پنجہ آزمائی کیلئے میدان سجانا پڑتاہے پھر خدا کی طرف سے نصرت بھی آتی ہے فتوحات کے دروازے بھی کھلتے ہیں ۔ اجلاس میں قاری محمدحنیف عثمانی ‘قاری حفیظ الرحمن ‘مولانا نذیر احمد ‘مولانا طلحہ فیصل ‘مولانا محمود اور قاری محمداصغر اور دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں