پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن پنجاب کا تنظیمی کنونشن 23فروری کو مینا رپاکستان لاہور میں منعقدہوگا، سیف الله نیازی

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن پنجاب کاعظیم الشان تنظیمی کنونشن 23فروری کو مینا رپاکستان لاہور میں منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف الله نیازی ‘سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور دیگر رہنماخطاب کریںگے۔ کنونشن میں شرکت کیلئے سٹی صدر شیخ شاہد حمید اور ضلعی صدر رانا آفتاب احمد کی قیادت میں ایک قافلہ 23فروری کی صبح 9بجے ویوہوٹل ساہیوال سے روانہ ہوگا۔کنونشن میں ضلع بھرسے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور شرکت کرینگے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں