مسافروں کوماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے بغیر ٹرینوں میں سوار نہ ہونے دیا جائے، ایس پی ریلوے ملتان

بدھ 3 جون 2020 18:41

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ایس پی ریلوے ملتان ریجن امجد خان نے ریلوے افسران و عملہ کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں کوماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے بغیر ٹرینوں میں سوار نہ ہونے دیں ۔وہ یہاں گزشتہ روز ریجن کے مختلف تھانوں میں اچانک دورے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے آئی جی ریلوے پولیس کی ہدایت پر ساہیوال سمیت بہاولنگر ‘چشتیاں اور وہاڑی کے اچانک دورے کئے اور وہاڑی میں ریلوے پولیس کی چوکی سے عملہ غائب ہونے پر پورا عملہ کو معطل کردیا ۔

انہوںنے ریجن کے تمام تھانوں کے افسران ودیگر عملہ کو ہمہ وقت چوکس اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہاکہ پولیس ریلوے عملہ کی غیر حاضری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور غیر حاضری کی صورت پر سخت ایکشن لیاجائے گا۔انہوں نے دورہ ساہیوال کے دوران تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ریلوے کی طرف سے دی گئی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں