ساہیوال، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے شجرکاری وقت کا تقاضا ہے، شیخ شاہدحمید

جمعرات 6 اگست 2020 18:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال سٹی کے صدرشیخ شاہدحمید نے کہاہے کہ شجرکاری وقت کاتقاضا ہے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے ہرشخص کو انفرادی اور اجتماعی طورپر اپناکرداراداکرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالناچاہئے۔ وہ یہاں سمال انڈسٹریز میں پودالگانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک خوبصوت اور صاف ستھراماحول پیداکرناہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم شجرکاری مہم پربھرپور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ہمیں پودے لگاکر ان کی مکمل آبیاری کرنی چاہئے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک بھرمیں پودے لگانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس لئے عوام کوبھی چاہئے کہ وہ اس پربھرپورتوجہ دیں اورشجرکاری مہم کوکامیاب کریں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں