تحصیل ساہیوال ،مچھ میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ساہیوال لاری اڈے پر دھرنا دیاگیا

جمعرات 7 جنوری 2021 22:40

تحصیل ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام تنظیموں اور شہریوں نے ساہیوال کے لاری اڈے پر جمعرات کو دھرنا دیاجس میں بڑی تعداد نے شرکت کی ،سرگودھا جھنگ روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح جام ہو گئی۔

(جاری ہے)

دھرنے میں شرکاء اور مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہ برادری کے قاتل ملزموں کو جلد از جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں