ًساہیوال، سانحہ مچھ ہزارہ برادری کی حمایت میں جوگی چوک اور ہڑ پہ اسٹیشن پر ریلیاں

جمعہ 8 جنوری 2021 23:42

سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) جوگی چوک ساہیوال اور ہڑ پہ اسٹیشن پر ہزارہ برا دری کے شہداء کے ساتھ اظہار یک جہتی کر تے ہوئے جوگی چوک ساہیوال اور ہڑپہ اسٹیشن پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے سانحہ مچھ کو تاریخ کا سیاہ ترین سانحہ قرار دیا اور حکومت کی طرف سے نوٹس نہ لینے کی بنا پر شدید احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس وقت تمام اپوزیشن کی جما عتوں کی قومی قیادت بلاول بھٹو ،مر یم نواز ،مونا عبد الغفور حیدری ،سینٹر سراج الحق اور دوسرے راہنمائوں نے اظہار یک جہتی کیا ہے لیکن افسوس وزیر اعظم اور ان کی کابینہ حمایت کی ڈگڈگی بجا کر طفل تسلیاں دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو فوری طور پر ہزارہ برادی کے مطالبات کو تسلیم کر نا چا ہئے ورنہ اظہار یک جہتی ریلیاں جاری رہیں گی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں