ساہیوال،دیرینہ رنجش پر ڈیری فارم مالک اغوا ،تشدد غیر انسانی سلوک ،دو ماہ بعد مقدمہ درج

پیر 25 مارچ 2024 22:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) نواحی چک147نو ایل میں ڈیری فارم ملک محمد حامد رضا کو دیرینہ رنجش کی بنا پر اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پانی مانگنے پرغیر انسانی سلوک کرتے رہے، عدالت کے حکم پر دو ماہ سات دن کی تاخیر سے مقدمہ درج کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد حامد رضا نے اپنے کھیتوں میں ڈیر ی فارم بنا رکھا تھا کہ 16جنوری کو رات دس بجے جب محمد حامد رضا اپنے ڈیری فارم سے گھر آیا تو کار میں سوار محمد وسیم، احمد محمود، محمد حمزہ، لیاقت علی، عامر مجتبیٰ، محمد اویس، محمد ارسلان، عرفان، رضوان اور چار نا معلوم آ گئے اور اسلحہ کے زور پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر برہنہ کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ،پانی مانگنے پرغیر انسانی سلوک کرتے رہے۔

(جاری ہے)

محمد حامد رضا بے ہوش ہو گیا تو اسے سڑک پر چند یوم کے بعد پھینک گئے جہاں سے راہ گیروں نے ہسپتال پہنچایا ساہیوال اور جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج رہنے کے بعد جب محمد حامد رضا نے پولیس غازی آباد کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے با اثر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج جسٹس آف پیس محمد ابو بکر صدیق کی عدالت میں رٹ دائر کردی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس غازی آباد نے دو ماہ سات یوم کی تاخیر سے مقدمہ336، 337ایل ٹو 365،148اور149ت پ 14ملزموں کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں