ساہیوال عارف والا روڈ108نائن ایل کے قریب مزدا بس الٹنے سے کنڈیکٹرموقع پر جاں بحق اور 20مسافر شدید زخمی

منگل 26 مارچ 2024 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ساہیوال عارف والا روڈ108نائن ایل کے قریب مزدا بس الٹنے سے کنڈیکٹرموقع پر جاں بحق اور 20مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مسافر مزدا بس عارف والا سے ساہیوال آرہی تھی، ریسکیو1122 کمیر پولیس اور پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے،پولیس تھانہ کمیر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں