ساہیوال،ڈاکوؤں نے بیوپاری اور اس کے دوست کو لوٹ لیا

اتوار اکتوبر 16:49

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر شاد مان ٹاؤن کے قریب دو ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری مصو ر علی اور اس کے دوست سے ہنڈا موٹر سائیکل اور چھیاسی ہزار پانچ سو روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق سکیم نمبر 2کا بیوپاری مصور علی اپنے دوست مسعود طارق کے ہمراہ منڈھالی شریف سے واپس اپنے گھر فرید ٹاؤن جا رہے تھے کہ راستہ میں اسلحہ کے زور پر دو ڈاکوؤں نے روک لیا اور زبر دستی نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 392-397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments