ساہیوال،کراچی سے قادر آباد کول پاور پلانٹ ساہیوال کوئلہ لیکر پہلی ٹرین پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب آج پیداواری یونٹ کے آزمائشی کا م کا آغاز کرینگے

پیر 30 جنوری 2017 20:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) قادر آباد کول پاور پلانٹ ساہیوال میں کراچی سے 1600ٹن کوئلہ لیکر پہلی مال گاڑی پلانٹ پر پہنچ گئی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج 31جنوری کو 1320 میگا واٹ بجلی کی پیدوار کے پہلے پیدوار ی پلانٹ کے کام کو آزمائشی طور پر چلانے کے کام کا آغاز کرینگے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں 660میگا واٹ بجلی کی پیدوار کا پلانٹ کام شروع کریگا جس کے بعد دوسرے پلانٹ کے کام شروع کرنے سے پیدوار 1320میگا واٹ ہو جائیگی ۔

بجلی کی پیدوار کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لیے انتظامات کو بھی آخری شکل دی جا رہی ہے ۔ پہلی ٹرین کی آمد کے بعد روزانہ پانچ ٹرینیں کراچی سے کوئلہ لیکر ساہیوال پہنچیں گی ۔ پہلے مرحلہ میں روزانہ 5ہزار 2سو کلو گرام کوئلہ کی کھپت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں