یونیورسٹی آف ساہیوال نے طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی

جمعرات 16 فروری 2017 23:35

ساہیوال۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) یونیورسٹی آف ساہیوال نے طلبہ اور طالبات کی سہولت کے لیے اپنی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے جس سے یونیورسٹی میں داخلے کے لیے تمام معلومات میسر آسکیں گی۔ یہ بات یونیورسٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق حسین نے ایک پریس ریلز میں بتائی ۔ویب سائٹ ڈیپارٹمنٹ آ ف کمپیوٹر سائنس کے طلبہ و طالبات نے شعبہ کے سر براہ ڈائریکٹر شفیق حسین کی راہنمائی میں بغیر فنڈز کے ڈویلپ کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ www.uosahiwal.edu.pk سے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں داخلے کے لیے درکار ضروری معلومات‘ فیسوں کی شرح‘امتحانی شیڈول ‘فکیلٹی اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر شفیق حسین نے مزید بتایا کے 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر یونیورسٹی میں اوپن ڈے ہوگا جس میں عمائدین شہر اور والد ین کو مدعو کر کے یونیورسٹی کی کامیابیوںسے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف ساہیوال اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور بہت جلد اس کا شمار ملک کے ایک معیاری تعلیمی ادارے میں کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں